دار چینی کی حیران کن طبّی خصوصیات

فائل فوٹو

فائل فوٹو

الٹی اور متلی کے لئے گھریلو علاج کی بات کی جائے توسب سے پہلی چیز جو ہمارے دماغ میں آتی ہے وہ لیموں کاا ستعمال ہوتا ہے۔اگر ہمیں کی پیٹ کی خرابی کی وجہ سے الٹی آئے یا متلی کا احساس ہو توہم ہمیشہ یہی چاہتے ہیں، کہ ڈاکٹر کے پاس جانے سے پہلےہم خود گھریلو ٹوٹکوں سے اس مشکل کو دور کرلیں،لیکن اگر گھریلو ٹوٹکوں سے بھی آرام نہ پہنچے تو ہمیں فوراً ڈاکٹر کے پاس جانا چاہیے۔

اکثر لوگوں کو پیٹ کی خرابی میں یا زیادہ چکنا کھانا کھانے کی وجہ سے متلی ہو یا الٹی آئے تو وہ گھریلو علاج کو ہی اپنے لئے بہتر سمجھتے ہیں۔گھریلو علا ج سستے اور آسان ہونے کے ساتھ ساتھ ہمارے لئے فائدے مند بھی ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نیم کے 6 زبردست اور جادوئی فوائد

عموماًدارچینی  کا استعمال کھانوں میں ہوتا ہے، لیکن بہت ہی کم لوگ اس بات سے واقفیت رکھتے ہیں کہ  یہ الٹی اور متلی کا بہترین علاج بھی ہے۔طبیبوں کے مطابق،دار چینی میں اینٹی میٹک اور کارمی نیٹیو کی خصوصیات پا ئی جاتی ہیں،جو الٹی اور متلی سے بچاؤ کے لئے اہم ہوتی ہیں۔دار چینی کا استعمال نظامِ ہاضمہ کو بھی بہتر بناتاہے۔

آج ہم آپ کو الٹی اور متلی سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لئے ایک نہایت ہی آسان طریقہ بتارہے ہیں ،جس کا استعمال یقیناً آپ کے لئے بہت فائدے مند ثابت ہوگا۔

 ٭ دار چینی کا پانی

ایک گلاس پانی لیں اوراس میں  دار چینی کا ایک ٹکرا ڈال کر رکھ دیں،جب بھی آپ کوالٹی یا متلی کا احساس ہوتو اسے استعمال کریں۔ اگر آپ کو دوران سفر الٹی یا متلی کی مشکل پیش آتی ہو توآپ اس پانی کو اپنے ساتھ سفر میں بھی لے جا سکتے ہیں، یہ آپ کو الٹی سے بچائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: لیموں کے چھلکوں کے یہ فوائد جان کر آپ انہیں پھینکنا چھوڑ دیں گے

٭ دار چینی والی چائے

اگر آپ گھر پر ہوں اور آپ کو الٹی یا متلی کا احساس ہو تو آپ تازہ بنی ہوئی دار چینی والی چائے کا استعمال کر سکتے ہیں، چائے بناتے ہوئے اس میں صرف ایک دارچینی کا ٹکرا شامل کردیں یا پھر ایک کپ پانی میں دار چینی کا ٹکرا ڈال کر کچھ دیر پکائیں اور اس پانی کو  نیم گرم ہی استعمال کریں۔یہ الٹی اور متلی روکنے کے لئے بہت مددگار ثابت ہوگا۔روزمرہ کے کھانوں میں بھی دار چینی کا استعمال الٹی اور متلی سے بچاسکتا ہے۔