ان 5 چیزوں کے استعمال سے آنکھوں کے موتیا اور دیگر مسائل سے محفوظ رہیں

eyesآنکھیں ہمارے جسم کا سب سے نازک عضو ہیں اور ان حفاظت بھی بہت حساس  طریقے سے ضروری ہے۔ اور جب بات آتی ہے آنکھوں کی حفاظت کی تو سورج کی نقصان دہ شعاعیں اور موسم کی گرمی وہ چیزیں ہیں جن سے ہمیں آنکھوں کو سب سے ذیادہ بچانا چاہیئے۔ اگر ہم آنکھوں کی حفاظت نہ کریں تو آنکھوں کے بہت سے مسائل میں مبتلا ہوجائیں گے۔ ان مسائل میں آنکھوں کی خشکی، جلن ، خارش اور سڑخی شامل ہیں۔ بہت دیر تک کمپیوٹر اور موبائل کی اسکرین پر آنکھیں جمائے رکھنے سے بھی آنکھیں تھکن کا شکار ہوجاتی ہیں۔

آنکھوں کی صحت کا خیال صرف گاجر کھا کر نہیں رکھا جاسکتا۔ آج ہم آپ کو کھانے کی کچھ ایسی اشیاء بتائیں گے جنہیں کھا کر آپ آنکھوں کے دیگر مسائل سے محفوظ رہیں گے۔

ہرے پتوں والی سبزیاں

سلاد پتے، پالک، سرسوں کا ساگ، بند گوبھی اور دیگر ہری سبزیاں وٹامن سی سے بھرپور ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ ان میں بیٹا کیروٹین، لیوٹین، اور وٹامن اے بھی کثیر تعداد میں موجود ہوتا ہے۔ یہ غذائی اجزاء آنکھوں کو قدرتی طور پر دھوپ کے مضر اثرات سے بچانے کا کام کرتی ہیں۔

Related image

مچھلی

مچھلی اور مچھلی کا تیل انسان کی صحت کو متعدد طریقوں سے فائدہ پہنچانے کے لئے مشہور ہے۔ اس میں اومیگا 3 اور مختلف ایسڈس موجود ہوتے ہیں جو آنکھوں کی صحت کے لئے بھی بہت فائدہ مند ہیں۔ آنکھوں میں عمر کے ساتھ آنے والی کمزوریوں کو جلد ظاہر ہونے سے روکا جاسکتا ہے۔

Related image

کینو اور مالٹا

کینو اور مالٹے  میں بھی وٹامن سی اور بایوفلیوانائڈز کی کثیر مقدار موجود ہوتی ہے۔ یہ غذائی اجزاء آنکھوں کے پانی اور پٹھوں کے لئے بے حد ضروری ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ رگوں کی صحت کے لئے بھی فائدہ مند ہوتے ہیں۔ وٹامن سی کی مناسب مقدار اگر غذا میں شامل کی جائے تو آنکھوں میں موتیا بننے سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔

Related image

دودھ سے بنی اشیاء

دودھ  ویسے تو ایک مکمل غذا ہے لیکن اس میں وٹامن اے کی مقدار اسے آنکھوں کی صحت کے لئے خاص بناتی ہے۔ دودھ میں موجود زنک جگر سے آنکھوں تک وٹامن اے کی فراہمی میں مدد دیتا ہے۔ دودھ اور اس سے بنی اشیاء آنکھ کے پردے کی حفاظت کرتا ہے۔ اس کے علاوہ موتیا سے حفاطت اور نظر بھی بہتر بناتا ہے۔

Related image

انڈے

انڈے آنکھوں کے لئے بہترین غذا ثابت ہوسکتے ہیں۔ اس میں موجود سب ہی غذائی اجزء اسے انکھوں سے متعلق مسائل کے لئے مفید بناتے ہیں۔ غذا میں انڈوں کی مناسب مقدار آنکھوں کی مجموعی صحت کو بہتر بنانے میں کارآمد ہے۔

Image result for eggs healthy

Thanks to HT

loading...
loading...