آپ کے بیٹھنے کا انداز آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا کہتا ہے؟

sitting

یہ بات سچ ہے کہ ہر انسان کا اپنے کام کرنے کا الگ الگ انداز ہوتا ہے۔ بیٹھنے کے انداز بھی مختلف قسم کے ہوتے ہیں اور ہر انداز الگ الگ قسم کی شخصیات کا تعین کرتا ہے۔ آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ آپ کے بیٹھنے کا انداز آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتا ہے۔

اپنے بیٹھنے کے پسندیدہ انداز کا انتخاب کریں اور اپنی شخصیت سے متعلق اہم معلومات جانیں۔

سیدھا

اگر آپ بلکل سیدھے بیٹھتے ہیں تو آپ ایک پُر اعتماد اور فیصلہ کن شخصیت ہیں۔ آپ کو چیزوں پر اختیار رکھنا اچھا لگتا ہے۔ لوگ آپ پر اعتماد کر سکتے ہیں اور آپ لوگوں کی مدد کرنے میں آگے رہتے ہیں۔ اس آپ اپنی صحت کا بہت خیال رکھتے ہیں اور سیدھے بیٹھنے کے صحت سے متعلق فوائد کو بھی مد نظر رکھتے ہیں۔

کمر ٹکا کر بیٹھنا

حالانکہ بیٹھنے کا یہ انداز آرام دہ ہے لیکن پھر بھی آپ زندگی کے معاملات کے بارے میں حساس ہیں۔ آپ لاتعلقی اختیار نہیں کر سکتے اسی لئے آپ لوگوں اور ان کے جذبات کو سمجھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ کسی بھی معاملے کی دونوں اطراف کا موازنہ کرنے کے بعد ہی کوئی فیصلہ لیتے ہیں۔

آگے جھُک کر بیٹھنا

اپ کے بیٹھنے کا انداز ہی یہ بتاتا ہے کہ آپ معاملات میں بہت دلچسپی رکھتے ہیں اور چیزوں کے بارے میں متجسس ہیں۔ آپ کو دوست بنانا اور نئے لوگوں سے ملنا بہت اچھا لگتا ہے۔ لوگوں کو سراہ کر آپ انہیں متاثر بھی کردیتے ہیں۔ البتہ بعض اوقات آپ خود پر اپنا قابو کھو بھی دیتے ہیں۔

ٹانگیں ملا کر بیٹھنا

کاملیت آپ کی شخصیت کا خاصہ ہے۔ لوگوں کو پہلی نظر میں شاید آپ سخت گیر اور سرد مہر لگیں۔ لیکن اصل میں آپ بے حد مخلص، نرم دل اور باریک بیں۔ صاف گوئی اور وقت کی پابندی بھی آپ کی شخصیت کا حصہ ہے۔

ٹخنے پر ٹخنا رکھ کر بیٹھنا

آپ ہمیشہ اپنے جذبات اور رویے میں توازن برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔ آپ چاہتے ہیں کہ آپ کو ہر بات کی آگاہی ہو اور ہر قسم کی صورتحال پر قابو ہو۔ اس کے علاوہ بیٹھنے کا یہ انداز کافی نفیس اور شاہانہ ہے۔ البتہ یہ انداز اس بات کی بھی نشاندہی کرتا ہے کہ جب تعلقات کی بات آتی ہے تو آپ بہت شکی اور حاسد ہیں۔

ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بیٹھنا

یہ بات بیٹھنے کے اس انداز کے ناموافق لگتی ہے مگر لوگ آپکی کمزوری با آسانی جان لیتے ہیں۔ یہ انداز دیکھنے میں پُر اعتماد لگتا ہے مگر در اصل یہ ہچکچاہٹ کی نشاندہی کرتا ہے۔ آپ نئے لوگوں سے بات کرتے وقت بہت محتاط رہتے ہیں اور خاموش رہنا پسند کرتے ہیں۔

ہاتھ باندھ کر بیٹھنا

یہ انداز قدامت پسندی کی نشاندہی کرتا ہے لیکن ایسا نہیں ہے۔ اس طرح بیٹھنے کا مطلب ہے کہ آپ ایک مضبوط کردار کے مالک ہیں۔ آپ کو سوچوں میں گم اور سنجیدہ رہنا پسند ہے۔ چاہے آپ سامنے والے کے بارے میں دوستانہ رویہ بھی رکھتے ہوں آپ آسانی سے مسکراتے نہیں ہیں۔ اس کے علاوہ ہاتھ باندھنے کا یہ انداز اس بات کی نشاندہی بھی کرتا ہے کہ حفاطت کی جو ضرورت آپ محسوس کرتے ہیں وہ آپ خود ہی اپنے آپ کو فراہم کر سکتے ہیں۔

ہاتھ دبا کر بیٹھنا

یہ انداز اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ آپ ایک حساس اور عاجز شخصیت ہیں۔ اس کے علاوہ آپ شرمیلے بھی ہوسکتے ہیں اور دوسروں کے لئے نرم دل انسان ہیں۔

گٹھنوں پر ہاتھ رکھ کر بیٹھنا

آپ بھی ایک خود اعتماد شخصیت ہیں جو انتہائی دلیر اور بے باک ہے۔ آپ چیزوں پر سے اپنی توجہ کبھی بھٹکنے نہیں دیتے۔ مسائل کا حل اور ذمہ داری کا احساس آپ کی شخصیت کا خاصہ ہے۔ مشکل حالات کو کس طرح سنبھالنا ہے آپ اچھی طرح جانتے ہیں۔

ہاتھ کی انگلیاں آپس میں پھنسا کر بیٹھنا

آپ ایک جذباتی انسان ہوسکتے ہیں اور دوسروں کے لئے دوستانہ رویہ رکھتے ہیں۔ لیکن ساتھ ساتھ آپ اضطراب کا شکار بھی رہتے ہیں۔ البتہ ذیادہ تر آپ خوشگوار محسوس کرتے ہیں اور آپ کو دوسروں کے ساتھ گھلنا ملنا پسند ہے۔ دوسروں کو خوش رکھنا آپ کو بخوبی آتا ہے اور آپ مثبت سوچ کے حامل ہیں۔

چوکڑی مار کے بیٹھنا

یہ انداز بتاتا ہے کہ آپ ایکبے فکر انسان ہیں۔ نئے خیالات اور تبدیلیاں آپ کو پسند ہیں۔ اس کے علاوہ آپ کو اپنے جذبات کو متوازن رکھنا بھی آتا ہے۔ آپ کے لئے آرام اور اطمینان سب سے پہلے آتا ہے۔ آپ ذیادہ شرمیلے نہیں ہیں۔

 

Thanks to TOI

loading...
loading...