آپ کا چہرہ آپ کی اندرونی بیماریوں کی نشاندہی کرتا ہے

فائل فوٹو

فائل فوٹو

مختلف لوگوں کے چہروں سے ان کی صحت ظاہر ہوجاتی ہے۔ اگر ہم اپنے چہروں کو غور سے دیکھیں تو اس میں معلوم ہوجائے گا کہ چہرہ صحت مند ہے یا نہیں ہے۔

اگر آپ کو اس طریقہ کار میں دقت محسوس ہورہی ہے تو ذیل میں بیان کیا جارہا ہے کہ چہروں کی مختلف اشکال سے آپ اپنی صحت کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔

پتلا اور مرجھایا ہوا چہرہ

بہت زیادہ ورزش کرنے سے آپ کا چہرہ متاثر ہوتا ہے اور چِیک بون بہت واضح نظر آنے لگتی ہے۔ اگر آپ زیادہ ورزش کررہے ہیں تو اس کے ساتھ غذائیت سے بھرپور کھانے اپنی ڈائیٹ میں شامل رکھیں۔

سوجا ہوا چہرہ

اگر آپ کا چہرہ سوجا یا پھولا ہوا ہے تو اپنے روٹین کے کاموں کو تھوڑا بڑھائیں اور کوشش کریں کہ کم سے کم اسٹرس لیں۔

جھرئیاں

اگر آپ اپنا زیادہ وقت سورج میں گزارتے ہیں تو اس سے آپ کی جلد پر جھرئیاں جلدی پڑسکتی ہیں۔آپ کی آنکھوں کے گرد جلد بہت نازک ہوتی ہے اس لیے یہ جگہ سورج کی روشنی سے جلدی متاثر ہوجاتی ہے۔ اپنے چہرے کو سورج کی روشنی سے بچانے کے لیے سن اسکرین کا استعمال کریں۔

خشک جلد

خراب غذا جلدکو خشک اور حساس بنادیتی ہے۔ ناقص غذا کے باعث آپ کے جسم کو مکمل طور پر وٹامنز اور منرلز حاصل نہیں ہوتے۔ جھرئیاں ختم کرنے کے لیے کریموں کا استعمال بالکل بے کار ہے، اس کے لیے آپ کو اپنی غذا بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

جلد پر لال دھبے

بہت زیادہ کیفین استعمال کرنے سے چہرے کی جلد پر جلن سے لال دھبے نمودار ہوجاتے ہیں۔ کیفین سیلز کوڈی یائیڈریٹ کردیتے ہیں جس سے چہرے پر جلن اور خشکی آجاتی ہے۔ اس کے علاوہ دھوپ کی روشنی نہ ملنے پر جسم میں وٹامن ڈی کی کمی ہوجاتی ہے اس سے بھی چہرے کی جلد خشک ہوجاتی ہے اور لال دھبے نمودار ہونے لگتے ہیں۔

پیلا چہرہ

اگر آپ کا چہرہ پیلا زرد ہوتا جارہا ہے تو یہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ آپ کو جگر یا خون کی کمی کا مسئلہ ہوسکتا ہے۔لہذا اگر چہرے رنگ پیلا پڑتا جارہا ہے تو فوراً ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

بےرنگ /پیل چہرہ

اگر آپ کا چہرہ پیل ہوتا جارہا ہے تو عین ممکن ہے آپ میں آئرن کی کمی موجود ہے۔ کوشش کریں کہ آئرن سے بھرپور غذاؤں کا استعمال بڑھا دیں۔ اس کے علاوہ وٹامن سی بھی باقاعدگی سے لیں۔

آنکھوں کے گرد حلقے

جو افراد رات کو بھرپور نیند نہیں لیتے اور ناقص غذا کا استعمال کرتے ہیں ان کی آنکھوں کے گرد حلقے نمودار ہونے لگتے ہیں۔

ایکنی

اگر آپ کی غذا میں چکنائی اور شوگر بہت زیادہ موجود ہے تو اس سے آپ کے چہرے پر ایکنی آنے لگتے ہیں۔ اس کے علاوہ ہارمونز کی تبدیلی کے باعث بھی چہرے پر ایکنی نکلنے لگتے ہیں۔

لافٹر لائن اور ہونٹوں کے گرد لکیریں

اگر ہنستے ہوئے آپ کے ہونٹوں کے گرد گہری لکیریں پڑتی ہیں تو اس کا مطلب آپ میں وٹامن بی کی کمی ہے اور اگر ہونٹ خشک رہتے ہیں تو آپ میں وٹامن سی کی کمی ہے۔اس کے لیے آپ ہری سبزیوں کا استعمال کریں۔

نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کے لیے ہے، اس پر عمل کرنے سے قبل اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔