آم توڑنے کا منفرد اور آسان طریقہ

فائل فوٹو

فائل فوٹو

پلاسٹک کی بوتلیں ہر گھر میں باآسانی دستیاب ہوتی ہیں ،انہیں عموماً پانی  بھرنے کیلئے رکھا جاتا ہے اور پرانی ہونے کے بعد پھینک دیاجاتا ہے۔

لیکن  پانی بھرنے کے علاوہ بھی پلاسٹک کی بوتلیں کئی طرح سے استعمال کی جاسکتی ہیں ،گرمیوں  کی ابتداء ہوگئی ہے اور پھلوں کے بادشاہ آم کا سیزن بس آنے ہی والا ہے ،لوگوں کو خاص طور پر بچوں کو  آم درختوں سے توڑ کر کھانا بہت پسند ہے  اور اس کیلئے عموماً بڑا سا لکڑی کا ڈنڈا استعمال کیا جاتا جس سے بعض اوقات تو آم  ٹوٹ جاتے ہیں جبکہ کئی بار نہیں ٹوٹتے۔

لیکن اب  آم توڑنے کیلئے  پلاسٹک کی بوتل کا استعمال کرکے دیکھیں یہ نیا اور منفرد طریقہ  یقیناً آپ کوضرور پسند آئے گا ،آم توڑنے کے علاوہ پلاسٹک کی بوتلوں کو اور کئی طریقوں سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

نیچے دی گئی ویڈیو میں   پلاسٹک کی بوتلوں کے مختلف استعمالات دیکھیں