حلقہ این اے 110میں مبینہ دھاندلی کے معاملے پر درخواست سماعت کیلئے منظور

فائل فوٹو

فائل فوٹو0

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے حلقہ این اے 110میں مبینہ دھاندلی کے معاملے پررہنما تحریک انصاف عثمان ڈارکی درخواست سماعت کیلئے منظورکرلی۔

جمعے کے روز سپریم کورٹ کی جانب سے این اے 110میں مبینہ انتخابی دھاندلی کے معاملے پر عثمان ڈار کی نظر ثانی کی درخواست سماعت کیلئے منظورکرلی گئی۔

نظرثانی کی درخواست پرچیف جسٹس ثاقب نثارکی سربراہی میں جسٹس اعجازالاحسن اور سجاد علی شاہ پرمشتمل 3رکنی بینچ 20مارچ کو سماعت کرے گا۔

سپریم کورٹ نے اپنے سابقہ فیصلہ میں این اے 110میں مبینہ دھاندلی کے الزامات مسترد کرتے ہوئے عثمان ڈارکی درخواست خارج کردی تھی۔

جبکہ عدالت نے این اے 110 سے وفاقی وزیر خواجہ آصف کی کامیابی کو درست قراردیا تھا۔

loading...
loading...