آرمی چیف جنرل قمرباجوہ سے سری لنکن بحریہ کے کمانڈر کی ملاقات

فائل فوٹو

فائل فوٹو

راولپنڈی :آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے سری لنکن بحریہ کے کمانڈرنے ملاقات کی جس میں پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) مطابق ،جمعرات کو چیف آف آرمی آسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سری لنکن نیوی کے کمانڈر وائس ایڈمرل آر سی وجے گونارتنےکےدرمیان جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہونے والی ملاقات میں علاقائی سلامتی اورپیشہ وارانہ امورپرتبادلہ خیال کیا گیا ۔

 سری لنکن نیول کمانڈرنے انسداد دہشت گردی کی جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں اورکامیابیوں کوسراہتے ہوئے کہا پاک آرمی نے خطے میں امن وسلامتی کے قیام میں اہم کردارادا کیا ہے ۔

loading...
loading...