وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے گورنر سندھ محمد زبیر کی ملاقات

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف  سے گورنر سندھ محمد زبیر نے ملاقات کی،ملاقات میں سانحہ مال روڈ کی مذمت کی گئی۔

جمعرات کو لاہور میں گورنر سندھ اوروزیراعلیٰ پنجاب کی ہونے والی ملاقات میں لاہور بم دھماکے میں پولیس افسران اور اہلکاروں سمیت قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیاگیا۔

ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ شہداء کا خون قوم پر قرض ہے،دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کا مکمل صفایا کرکے یہ قرض اتاریں گے۔

انہوں نے کہا کہ قائداعظم کے پاکستان میں دہشت گردی، انتہاپسندی اور فرقہ واریت کی کوئی جگہ نہیں ہے۔پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے چاروں صوبوں کو ایک ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔

loading...
loading...