پاک فضائیہ میں جدید جےایف17تھنڈر طیارے شامل

فائل فوٹو

فائل فوٹو

کامرہ :پاک فضائیہ میں جدید جے ایف 17تھنڈرطیارے شامل ہوگئے۔

جمعرات  کو پی اے ایف بیس منہاج کامرہ میں پاکستان اورچین کے اشتراک سے تیارجدید جے ایف 17تھنڈرکے 16طیارےپاک فضائیہ میں شامل کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب کے مہمان خصوصی وزیردفاع خواجہ آصف تھے، پُر وقار تقریب میں پاک فضائیہ کے سابق سربراہان سمیت اعلیٰ سول اورملٹری آفیشلز نے شرکت کی۔

وزیردفاع خواجہ آصف نے پریڈ کا معائنہ کیااور ایئرچیف کے ہمراہ نئے تھنڈرطیاروں کا معائنہ بھی کیا۔

ملکی سرحدوں کے نگہبان شاہینوں نے فضاؤں میں شاندار فلائی پاسٹ کیا۔ جےایف 17اورایف 7طیاروں نےمختلف فارمیشن میں فضائی کرتب دکھائے۔

وزیردفاع نے نئے تھنڈرکی پاک فضائیہ میں شمولیت پرایئرچیف کومبارک باد دی۔

نئے جے ایف 17تھنڈرطیارے پاک فضائیہ کے نمبر فورٹین اسکواڈرن کا حصہ ہوں گے۔

loading...
loading...