پشاورخودکش دھماکے کی ایف آئی آر سی ٹی ڈی تھانے میں درج

فائل فوٹو

فائل فوٹو

پشاور:پشاور کے علاقے حیات آباد میں خود کش حملے کی ایف آئی آر سی ٹی ڈی تھانے میں درج کرلی گئی۔

جمعرات کو پشاور کے علاقے حیات آباد میں ججز وین پرخودکش حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں ایس ایچ او تھانہ حیات آباد کی مدعیت میں درج کرلیاگیا،مقدمے میں قتل اقدام قتل سمیت دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق ،دھماکےمیں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل قبضے میں لے لی گئی،ججز صاحبان ٹویوٹا ہائیسٹ نمبراے 5998سفیدرنگ کی گاڑی میں سوار تھے۔

دوسری جانب ججز پر حملے کی تحقیقات جاری ہیں، تحقیقاتی ٹیموں نے زخمیوں کے بیانات قلم بند کرلئے۔

 ابتدائی تحقیق کے مطابق ،حملہ آور کی عمر 16سے 18سال کے درمیان تھی، جس نے فوجی کٹ کرایا ہوا تھا۔

جائے وقوع سے موٹرسوار حملہ آور کے سر،ٹانگیں اوردیگر اعضاءاکٹھے کرلئے گئے جن کو آج ڈی این اے کیلئےبھجوایا جائے گا۔

حیات آباد پشاور میں ججز کی گاڑی پر ہونے والی خودکش حملے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے ڈرائیور خورشید کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

loading...
loading...