فیصل آباد میں دیرینہ دشمنی پر مخالفین کی فائرنگ،2افراد قتل

فائل فوٹو

فائل فوٹو

فیصل آباد:فیصل آباد میں دیرینہ دشمنی پر مخالفین نے فائرنگ کرکے 2افراد کو قتل کردیا۔

چک جھمرہ کے نواحی گاؤں کھچیاں میں لیاقت اور نواز قتل کے مقدمے کی پیروی کیلئے عدالت پیشی پر جارہے تھےکہ پہلے سے ہی گھات لگائے بیٹھے مخالفین کاشف اور اس کے ساتھیوں نے فائرنگ کردی،جس کے نتیجے میں دونوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی،جس کے بعد جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین نے لاشیں سڑک پر رکھ کر احتجاج کیااور کھچیاں روڈ بلاک کردی۔

مظاہرین کا پولیس کیخلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے کہنا تھاکہ پولیس کو دھمکیوں سے متعلق پہلے ہی آگاہ کردیا تھا،مگر کوئی کارروائی نہیں کی گئی اگر ملزمان کو فوری گرفتار نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کردیا جائے گا۔

loading...
loading...