خانیوال : سی ٹی ڈی سے مقابلے میں 6 ’دہشت گرد‘ ہلاک،3فرار

فائل فوٹو

فائل فوٹو

خانیوال میں پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی )سے مقابلے میں 6’دہشت گرد ‘ہلاک  ہوگئے جبکہ 3فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

رات گئے سی ٹی ڈی پولیس نے جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع خانیوال کے علاقے جھانیاں میں کارروائی کی جس دوران علاقے میں موجود ’دہشت گردوں ‘نے پولیس اہلکاروں پرفائرنگ کردی۔

 پولیس کی جوابی کارروائی میں 6’دہشت گرد ‘مارے گئے جبکہ 3فرار  ہوگئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ،ہلاک ’دہشت گردوں ‘کا تعلق کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی سے ہے اور ان کے قبضے سے اسلحہ، ڈیٹونیٹر اور دستی بم برآمد کرلئے گئے ہیں۔

دوسری جانب پولیس نے پنجاب کے مختلف علاقوں سے کومبنگ آپریشن کے دوران 4غیر ملکیوں سمیت 169مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔

کومبنگ آپریشن چنیوٹ، جھنگ، منڈی بہاءالدین، سرگودھا اور گوجرانوالامیں کیا گیا۔

loading...
loading...