پشاورخودکش دھماکے میں جاں بحق ڈرائیور کی نماز جنازہ ادا

فائل فوٹو

فائل فوٹو

پشاور :پشاور کے علاقے حیات آباد میں ججز کی گاڑی پر ہونے والے خودکش دھماکے میں جاں بحق ڈرائیورکی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ۔

پشاور میں گزشتہ روز ججز کی گاڑی پر ہونے والے خودکش حملے کے نتیجے میں ڈرائیور خورشید جاں بحق ہوگئےتھے جس کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔

چالیس سالہ خورشید کا تعلق نوتھیہ کے علاقے کوٹلہ محسن خان سے تھا ان کی نماز جنازہ میں رشتہ داروں ، دوست احباب اور عدلیہ سے منسلک افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

نماز جنازہ نوتھیہ کے علاقے کوٹلہ محسن خان میں ادا کی گئی خورشید نے 2بیٹے ،2بیٹیاں اور بیوہ سوگوار چھوڑے ہیں ۔

loading...
loading...