کراچی:قانون نافذ کرنے والے ادارے کی کارروائی،12افراد گرفتار

فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی:کراچی کے مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نےایک  کارروائی کرکے سیاسی جماعت کے کارکنان سمیت 12افراد کو گرفتار کرلیا۔

کراچی میں بھی قانون نافذ کرنے والے ادارے حرکت میں آگئے۔رات گئے صدر میں زاہد نہاری کے قریب قانون نافذ کرنے والے ادارے نے ٹارگٹڈ کارروائی کرکے 6افراد کو حراست میں لے لیا۔

 ذرائع کے مطابق ،زیر حراست افراد کا تعلق ایم کیوایم لندن سے بتایا جاتا ہے، مشتبہ افراد کو تفتیش کیلئےنامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

ادھر گلبرگ بلاک 7میں ٹارگٹڈ کارروائی کے بعد سیاسی جماعت کے 2کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

زیر حراست ملزمان سے جرائم کی مختلف وارداتوں کے حوالے سے تفتیش جاری ہے۔

ادھر منگھو پیر میں رینجرز نے جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا۔

گھر گھر تلاشی کے دوران 4 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا، جن سے نامعلوم مقام پر تفتیش جاری ہے۔

loading...
loading...