پی ایس ایل 2017کارنگا رنگ میلہ آج سے دبئی میں سجے گا

فائل فوٹو

فائل فوٹو

دبئی :پاکستان سپرلیگ 2017کا رنگا رنگ میلہ آج سے دبئی میں سجے گا،شہزاد رائے اور علی ظفر کے ساتھ جمیکن اسٹار شیگی بھی پرفارم کریں گے۔

پاکستان سپرلیگ کا دوسرا ایڈیشن متحدہ عرب امارات کے دو شہروں دبئی اور شارجہ میں منعقد ہوگا،رنگا رنگ افتتاحی تقریب دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگی جہاں رنگ و نور کی برسات ہوگی۔

ساتھ ہی دنیائے کرکٹ کے اسٹارزسمیت شوبزستارے بھی جگمائے گے۔گلوکارعلی ظفر پی سی ایل ٹو کا آفیشل سونگ گا کر حاضرین کا لہو گرمائیں گے۔

اداکار فہد مصطفی میزبانی کے فرائض انجام دیں گے۔ تقریب میں گلوکارشہزاد رائے بھی پرفارم کریں گے۔

جمیکن سنگرشیگی بھی سربکھیر کر تقریب کو چارچاند لگائیں گے۔افتتاحی تقریب میں شاندارآتش بازی کا مظاہرہ بھی شائقین کے دل موہ لے گا۔

loading...
loading...