پٹھان کوٹ حملہ :وزیرا عظم نواز شریف کا مودی کو فون

sahrif_image

اسلام آباد:وزیراعظم نوازشریف نے اپنے بھارتی ہم منصب نریندرمودی کوٹیلیفون کیا،وزیراعظم نوازشریف نے بھارتی وزیراعظم کو پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم نوازشریف تین روزہ سرکاری دورے پر سری لنکا میں موجود ہیں جہاں سے انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کو فون کیا۔ وزیراعظم نوازشریف نے پٹھان کوٹ حملے پر گہرے دکھ کا اظہارکیا۔ وزیراعظم نوازشریف نے پٹھان کوٹ ایئربیس حملے کی تحقیقات میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

انہوں نے ٹیلیفونک گفتگو میں کہا کہ دہشتگرد امن عمل کو ڈی ریل کرنا چاہتے ہیں۔ بھارتی معلومات پرتفصیلی تحقیقات کریں گے۔ پاک بھارت وزرائے اعظم نے نے دہشتگردی کیخلاف عزم کااظہارکیا۔بھارتی پنجاب میں سرحد کے قریب واقع پٹھان کوٹ ایئربیس پردو جنوری کو فورسز کی وردی میں ملبوس حملہ ایوروں نے حملہ کیا تھا۔

loading...
loading...