پٹھان کوٹ ایئر بیس چوتھے روز بھی کلیئرنہیں ہوا

Part-DEL-Del8393860-1-1-0

پٹھان کوٹ: ایئر بیس چوتھے روز بھی کلیئر نہ کرایا جاسکا،کشمیر جہاد کونسل نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی،امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے پاکستان اور بھارت کو روابط اور معلومات کا تبادلہ بڑھانے کی ضرورت ہے۔

شمالی بھارت کے شہر پٹھان کوٹ میں ائر بیس پر حملے کے چوتھے روز حکام کا کہنا ہے کہ آٹھ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا تاہم کلین اپ آپریشن جاری ہے۔
فوجی ترجمان کے مطابق آج صبح ایک بار پھر بیس میں فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں اور ایک دہشت گرد کے زندہ ہونے کی اطلاع ہے۔

ادھر مقبوضہ کشمیر میں سرگرم مسلح گروپوں کے اتحاد کشمیر جہاد کونسل کے خصوصی اسکواڈ نے پٹھان کوٹ ایئر بیس پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی۔
دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کیری کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارت میں حملے کے بعد مضبوط جواب دیا،امید ہے پاکستان اس معاملے پر تعاون جاری رکھے گا۔

.انہوں نے کہا کہ بھارت نے پٹھان کوٹ ائربیس پر حملے کی معلومات پاکستان کو دیدیں اور پاکستان اس پر کام کررہا ہے

loading...
loading...