ایران سعودی عرب کشیدگی پر قومی اسمبلی کا اجلاس

12467732_960973190656077_967344673_n

قومی اسمبلی کے اندر اور باہر ایران سعودیہ کشیدگی پر ملا جلے ردعمل کا اظہار کیا گیا،اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ دو برادر ملک سنگین صورتحال میں چلے گئے ہیں، خطے میں خطرے کی بو آرہی ہے،شیری مزاری کہتی ہیں سعودیہ ایران تنازعہ فرقہ وارانہ ایشو بن سکتا ہے،حکومت سو رہی ہے۔

ایران سعودی عرب کشیدگی پر پارلیمنٹ کے اندر اور باہر اراکین پارلیمنٹ نے اپنے اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ دو برادر ملک سنگین صورتحال میں چلے گئے ہیں، خطے میں خطرے کی بو آرہی ہے۔سرتاج عزیز ایوان میں اکر جواب دیں مسلم دنیا کے لئے اہم معاملہ ہے، تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی شریں مزاری کا کہنا تھا کہ سعودیہ ایران تنازعہ فرقہ وارانہ ایشو بن سکتا ہے، پاکستان میں اس معاملے پر مظاہرے ہو رہے ہیں، حکومت سو رہی ہے، حکومت کا غیر زمہ دارانہ روئیے پر افسوس ہے، پالیسی بیان دیا جائے۔

آج نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے اراکین پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ ایران سعودی معاملے کو خوش اسلوبی سے حل کیا جائے۔

loading...
loading...