کراچی:رینجرز کی کارروائی،اسلحے کا بڑا ذخیرہ بر آمد

فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی:رینجرز نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد کرلیا ہے، ترجمان رینجرز کے مطابق برآمد شدہ اسلحے میں ایمونیشن کا سامان بھی بڑی مقدار میں موجود ہے۔

کراچی کے علاقے مشرف کالونی میں رینجرز نے کارروائی کی، کارروائی کے دوران اسلحہ اور ایمونیشن کا سامان برآمد کرلیا گیا، ترجمان رینجرز کے مطابق اسلحہ میدان میں زیر زمین چھپایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ برآمد ہونے والے  اسلحے میں7 رائفلز،4 ایس ایم جیز،ایک پستول اور 500 راؤنڈز شامل تھے۔

loading...
loading...