ترجمان وائٹ ہاؤس کی  اڑی حملے کی براہ راست مذمت سے گریز

فائل فوٹو

فائل فوٹو

واشنگٹن: وائٹ ہاؤس نے اڑی حملے کی براہ راست مذمت سے گریز کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا میں جہاں بھی دہشت گردی ہو اس کی مذمت کرتے ہیں۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان جوش آرنسٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاک بھارت اختلافات کا حل تشدد سے نہیں سفارتکاری کے ذریعے نکالیں۔دونوں ممالک کے درمیان پیش رفت سے خطےمیں استحکام آئےگا۔

 ترجمان نے کہا کہ امید ہے کہ دونوں ممالک پیش رفت جاری رکھیں گے، گزشتہ چند سال کے دوران اہم پیش رفت ہوئی ہے، ایک سوال کے جواب میں جوش آرنسٹ نے کہا کہ حال ہی میں نئی دہلی یااسلام آباد سے رابطےسےمتعلق محکمہ خارجہ سے پوچھیں۔

loading...
loading...