واشنگٹن: شاپنگ مال میں فائرنگ ، 4 افراد ہلاک

firiing

واشنگٹن:امریکی ریاست واشنگٹن میں شاپنگ مال پر فائرنگ کے نتیجے میں4افراد ہلاک اور متعدد زخمی  ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق واشنگٹن کے ایک شاپنگ مال میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے 4افراد کو ہلاک اورمتعدد کوزخمی کردیا۔

 پولیس کے مطابق برلنگٹن کے کیس کیڈ شاپنگ مال پر فائرنگ  کرنے والا شخص موقع سے فرار ہو گیا۔

سیکیورٹی حکام  نے فائرنگ کے بعد قریب موجود مال اور دیگر دکانوں کو سیل کرکے حملہ آور کی تلاش شروع کردی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ فی الوقت حملے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، مقامی میڈیا کے مطابق ایک مشتبہ حملہ آور کو قریبی موٹر وے انٹرسٹیٹ5 کی جانب جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

واشنگٹن اسٹیٹ پیٹرول کے ترجمان مارک فرانسس نے ٹوئٹ کیا کہ حملے کے فوری بعد بچ جانے والے افراد کو قریبی گرجا گھر لے جایا گیا ہے جہاں انہیں بسوں کے ذریعے منزل تک پہنچایا جائے گا۔

مارک فرانسس نے حملہ آور کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یقیناً یہ ہی وہ حملہ آور ہے جو اسلحے سے لیس ہے کسی کو کچھ بھی معلوم ہو تو متعلقہ حکام کو فوراً آگاہ کریں،ترجمان نے مزید کہا ہے کہ مشتبہ حملہ آور ہسپانوی ہے جس نے گرے یا کالے رنگ کی شرٹ پہنی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ امریکا میں فائرنگ کا یہ پہلا واقعہ نہیں اس سے قبل بھی ایسے متعدد حملوں میں سیکڑوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

loading...
loading...