پاکستان کیساتھ کرکٹ سیریز کا سوال ہی نہیں، بی سی سی آئی

File Photo

File Photo

نئی دہلی :بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کیساتھ کسی بھی قسم کی کرکٹ سیریز کا امکان مسترد کردیا۔

اڑی حملے کے بعد بھارتی میڈیا تو بھونڈا راگ پاکستان کیخلاف آلاپ ہی رہا ہے اور اب بھارتی کرکٹ بورڈ بھی اس میں کسی حد تک حصہ دار بن گیا ہے ۔

 بھارتی کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ پاکستنان کیساتھ کرکٹ سیریز کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ انوراگ ٹھاکر نے یہ بات بی جے پی قومی کونسل کے اجلاس کے موقعے پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

ایک سوال کے جواب میں انوراگ ٹھاکر نے دعویٰ کیا کہ بھارت نے پاکستان کو ورلڈ کپ کے تمام میچز میں شکست سے ہمکنار کیا ہے، تاہم مقبوضہ کشمیر میں حالیہ واقعے کے پس منظر میں پاکستان کیساتھ بھارتی کرکٹ سیریز سے متعلق سوچنا مناسب نہیں ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ انوراگ ٹھاکر بھارتی جنتا پارٹی کا بھی حصہ ہیں اور اسہی جماعت کی نشست سے منتخب رکن اسمبلی ہیں جبکہ ان کے پاس ہی پارٹی کے یوتھ ونگ کی صدارت بھی ہے۔

loading...
loading...