الطاف حسین کا آڈیو بیان جعلی قرار

File Photo

File Photo

کراچی :ایم کیوایم کی رکن سندھ اسمبلی ارم عظیم فاروق نے الطاف حسین کے آڈیو بیان کو جعلی قراردے دیا اورکہا کہ سب جانتے ہیں آواز کس کی ہے۔

ایم کیوایم کے بانی سے منصوب اراکین اسمبلی کو بھیجے گئے آڈیو پیغام پر ارم عظیم فاروق نے ٹوئیٹر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ الطاف حسین کا آڈیو بیان ان کی آواز نہیں۔

ارم عظیم فاروق نے کہا کہ جن لوگوں نے الطاف حسین کی آواز سنی ہے وہ یہ جانتے ہیں کہ آڈیو پیغام میں آواز بانی ایم کیوایم کی نہیں،انھوں نے مصطفیٰ عزیزآبادی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا کردتا توسی،لیاقت آباد کے ہارن تو چپ کرادو،لندن میں ہارن بجانا غیر قانونی ہے۔

دوسری جانب متحدہ رہنما واسع جلیل نے تصدیق کی ہے کہ یہ آواز الطاف حسین کی اپنی ہے اور سب جانتے ہیں کہ یہ متحدہ بانی کی اپنی آواز ہے۔

loading...
loading...