شام: حلب میں بمباری، بیس افراد ہلاک

File Photo

File Photo

دمشق :شام میں جنگ بندی ختم ہوتے ہی شامی افواج نے حلب شہر میں بڑے پیمانے پر بمباری شروع کردی ۔ ایک حملے میں بیس افراد ہلاک ہوگئے، شہر کو پانی فراہم کرنے والے مرکزی پمپنگ اسٹیشن کو تباہ کردیا گیا ۔

شام میں شامیوں کیلئے زندگی مزید اجیرن کردی گئی ہے۔جنگ بندی کے بعد شام میں حملوں کی رفتار میں مزید شدت آگئی ہے ۔حلب کے شہریوں سے اب پینے کےصاف پانی کی سہولت بھی چھین لی گئی۔

شامی افواج نے جنگ بندی ختم ہونے کے فورا بعد حلب شہر کے مشرقی حصے میں بڑے پیمانے پر فضائی بمباری کی۔ جس میں بیس افراد ہلاک اور شہر کو صاف پانی فراہم کرنے والی مرکزی پمپنگ اسٹیشن تباہ ہوگیا۔اس سے قبل بدھ کو ہونے والے حملوں میں پچاس افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں ۔

loading...
loading...