پنجاب:پولیس اور حساس اداروں کی کارروائیاں، 8’دہشت گرد‘ہلاک

دہشت گردوں کے قبضےسے بھاری اسلحہ بھی برآمد - فائل فوٹو

دہشت گردوں کے قبضےسے بھاری اسلحہ بھی برآمد – فائل فوٹو

لاہور:پنجاب کے 3مختلف شہروں میں پولیس اور حساس اداروں  کی ’دہشت گردوں ‘کے خلاف کارروائیوں میں 8’دہشت گرد ‘ہلاک جبکہ ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

اوکاڑہ کے نواحی گاؤں ٹو ایل میں پولیس اور حساس اداروں نے خفیہ اطلاع پر مشترکہ کارروائی کی۔کاررو ائی کے دوران ’دہشت گردوں ‘نے فائرنگ کردی ، جوابی کارروائی میں 6 ’دہشت گرد ‘ہلاک ہوگئے ۔دہشت گردوں کے قبضےسے بھاری اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

فائرنگ کے تبادلے میں حساس ادارے کے 3 اہلکاربھی زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے ایک اہلکارکی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جسے لاہورجناح اسپتال منتقل کردیاگیا۔

گوجرانوالہ میں تھانہ صدر کے علاقے میں خفیہ اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی۔ جس کے نتیجے میں ایک گاڑی کے خفیہ خانوں سے 15 رائفلز، 11 پستول اور سینکڑوں گولیاں برآمد کرلی گئیں۔

آپریشن کے دوران گاڑی میں موجود ملزم انیس کو بھی گرفتار کرلیا گیا جسے مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب شیخوپورہ میں حافظ آباد روڈ جنڈیالا شیرخان کے قریب شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے ڈاکوؤں کے خلاف پولیس نے کارروائی کی۔ جس کے  جواب میں ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی۔

 فائرنگ کے تبادلے میں پولیس کو انتہائی مطلوب ڈاکوؤں کے اپنے ہی 2 ساتھی ہلاک ہوگئے۔ لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

loading...
loading...