سرفرازمرچنٹ کو پوچھ گچھ کیلئے دوبارہ طلب کر لیا گیا

sarfraz1

کراچی :ایم کیو ایم پر الزامات کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی نے سرفراز مرچنٹ کو پوچھ گچھ کیلئے دوبارہ بلا لیا۔ سرفراز مرچنٹ کہتے ہیں سیکیورٹی ملنے کی صورت میں پاکستان آسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے انسداد دہشتگردی ونگ کے سربراہ مظہر الحق کاکا خیل کی سربراہی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے ایم کیو ایم پر منی لانڈرنگ اور را سے فنڈنگ کے الزام کی تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔

ذرائع کے مطابق تحقیقاتی ٹیم نے سرفراز مرچنٹ سے رابطہ کیا اور انہیں پوچھ گچھ کےلئے دوبارہ طلب کر لیا۔ سرفراز مرچنٹ نے سیکیورٹی دینے کی صورت میں پاکستان آنے کی مشروط آمادگی ظاہر کر دی۔

loading...
loading...