آپریشن ضرب عضب کے شہداءاور غازیوں کیلئے تقریب تقسیم اعزازات کا انعقاد

ISPR

آئی ایس پی آر

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آپریشن ضرب عضب کے شہداءکے ورثاءاور غازیوں کویقین دلایا ہے کہ وطن کے تحفظ کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والوں کا مشن پورا کریں گے۔ پاک فوج ملک کو درپیش ہرچیلنج کا پوری قوت سے مقابلہ کرے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں آپریشن ضرب عضب میں جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداءاور غازیوں کے لیے تقریب تقسیم اعزازات کا انعقاد کیا گیا۔ جس کے مہمان خصوصی آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اعزازات تقسیم کیے۔ شہداءکے اعزازات ان کے اہل خانہ اور رشتہ داروں نے وصول کیے۔

پاک فوج کے پینتیس افسران و جوانوں کو تمغہ بسالت ، پینتیس افسران کو ستارہ امتیاز ملٹری اور پانچ افسران و جوانوں کو اقوام متحدہ میڈل سے نوازا گیا۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے فرداً فرداً شہداءکے لواحقین اور غازیوں سے ملاقاتیں کیں۔ آرمی چیف نے کہا پاک وطن کی سربلندی ،دہشتگردی کے خاتمے اور ہر خطرے سے تحفظ کی خاطر شہداءنے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ پاک آرمی کا ہرافسر اورجوان ان کا مشن پورا کرے گا اورپاکستان کو درپیش ہرچیلنج کاپوری قوت سے مقابلہ کیا جائے گا۔

loading...
loading...