اسحاق ڈار کی زیر صدارت ن لیگ کے سینئر رہنماوں کا مشاورتی اجلاس

ishaq

فائل فوٹو

اسلام آباد:مسلم لیگ ن نے حکومت کے خلاف سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سینئر قیادت کا کہنا ہے مذموم مقاصد کی خاطر وزیراعظم اور ان ک خاندان پر مضحکہ خیز الزامات کا ہر فارم پر بھرپور جواب دیا جائے گا۔

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماوں کا مشاورتی اجلاس وزیراعظم ہاو¿س میں ہوا۔ جس میں وزیراعظم نواز شریف کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعا کی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا مذموم مقاصد کے لیے وزیراعظم اور ان کے خاندان پر مضحکہ خیز الزامات کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ شرکاءنے پاکستان کے اقتصادی ایجنڈے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش پر افسوس کا اظہار کیا۔ عوامی ترقی کے سفر کو بھی الزامات کی بھینٹ چڑھانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

اجلاس میں عوام کو مذموم ایجنڈے کے اثرات سے آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں وزیر خزانہ نے وزیراعظم کی دی جانے والی ہدایات شرکاءکو پہنچائیں۔ جس میں وزیراعظم کا کہنا تھا سازشوں کو اہمیت دینے کے بجائے ترقی کے منصوبوں پر توجہ دی جائے۔

loading...
loading...