ورلڈ ٹی20:انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو پاش پاش کردیا

rsa

ممبئی:آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سپر ٹین مرحلے کے گروپ ون کے میچ میں انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف حاصل کرلیا۔انگلینڈ نے دوسو تیس رنز کا ہدف آٹھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔

انگلینڈ نے دو سو تیس رنز کا پہاڑ جیسا ہدف جوئے روٹ کے تیراسی اور جیسن روئے کے تینتالیس رنز کی بدولت حاصل کرلیا۔اس پوری اننگز میں جنوبی افریقی بولرز بے بسی کی تصویر دکھائی دیئے،صرف کائل ایبٹ ہی تین وکٹیں اپنے نام کرسکے۔انگلینڈ کے تمام بلے بازوں نے بولرز کی جم کر دھلائی کی۔

اس سے قبل جنوبی افریقی ٹیم انگلینڈ کی دعوت پر بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر دوسوانتیس رنز بنانے میں کامیاب رہی تھی۔یہ میچ ورلڈ کپ کی تاریخ کا سب سے زیادہ ہائی اسکورنگ میچ رہا۔ اس پورے میچ میں صرف بارہ وکٹیں گریں اور چار سو انسٹھ رنز اسکور ہوئے۔

مین آف دی میچ کا اعزاز انگلینڈ کی جانب سے ناقابل یقین اور دھواں دھار بیٹنگ کرنے والے جوئے روٹ کو دیا گیا۔

loading...
loading...