مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرارداوں کےمطابق حل کیاجائے، او آئی سی

فائل فوٹو

فائل فوٹو

جدہ:اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی )نے اپیل کی ہے کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔

او آئی سی سیکریٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں اسلامی ممالک کی تنظیم نے مقبوضہ کشمیر کی مخدوش صورت حال اور بھارت کی طرف سے کشمیریوں کو مذہبی فرائض کی ادائیگی سے روکنے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

او آئی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے اور اقوام متحدہ و دیگر ادارے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنا کردار اداکریں۔

اوآئی سی نے مزید کہاکہ بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں عید الاضحیٰ کے موقع پر مسلمانوں کو مذہبی فرائض کی ادائیگی سے روکنا، مذہبی آزادی پر قدغن لگانا اور مکمل لاک ڈاون انتہائی تشویش ناک ہے۔

اسلامی ممالک کی تنظیم نے اپنے بیان میں یہ بھی کہاکہ بھارت کی طرف سےکشمیریوں کو مذہبی فرائض کی ادائیگی سے روکنا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

loading...
loading...