‘یقین سےکہہ سکتا ہوں کہ حالات بدل رہے ہیں’

گورنر اسٹیٹ بینک باقر رضا- فائل فوٹو

گورنر اسٹیٹ بینک باقر رضا- فائل فوٹو

گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کہتے ہیں پاکستان بہت سی مشکلات میں گھِرا ہوا ہے۔معیشت کا شعبہ کچھ کمزور ہے۔ مہنگائی اور بے روزگاری ہے، عام لوگ بے یقینی میں مبتلا ہیں۔یقین سےکہہ سکتا ہوں کہ حالات بدل رہے ہیں اور پاکستان بہتری کی جانب گامزن ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں جشن آزادی کی تقریب کے موقع پر گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے پرچم کشائی کی۔

تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے تحریکِ پاکستان کی طرح اتحاد اور یقین سے کام لیا تو انشااللہ حالات ضرور بدلیں گے۔

یوم پاکستان کے موقع پر اسٹیٹ بینک میں کرنسی کی نمائش بھی گئی۔

loading...
loading...