کشمیر پر کسی قسم کے سمجھوتے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،آرمی چیف

فائل فوٹو

فائل فوٹو

راولپنڈی :آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ کشمیر پر کسی قسم کے سمجھوتے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،بھارتی جبر کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں، ہم کھڑے ہیں چاہے اس کی ہمیں کوئی بھی قیمت ادا کرنی پڑے۔

یومِ پاکستان اور یومِ یکجہتی کشمیر پرآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا بیان سامنے آیا ہے۔

اپنے بیان سربراہ پاک فوج نے کہا ہے کہ 1947میں کاغذ کے ایک غیرقانونی ٹکڑے سے کشمیر کی حقیقت تبدیل نہیں ہوئی، نہ ہی کوئی اور کاغذ کا ٹکڑا اب یہ کرسکتا ہے یا مستقبل میں کرسکےگا۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ بھارت کے غاصبانہ عزائم کیخلاف کشمیریوں کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ کھڑا رہے گا،کشمیر پر کسی قسم کے سمجھوتے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ہم کشمیریوں پر بھارت کے جبر کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں، ہم کھڑے ہیں چاہے اس کی ہمیں کوئی بھی قیمت ادا کرنی پڑے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج کو جموں و کشمیر کے تقدس کا بھرپور ادراک ہے، کشمیر کاز کے حوالے سے ذمہ داری نبھانے کیلئے پاکستانی فوج پوری طرح تیار ہے۔

loading...
loading...