اگربھارت نےجنگ مسلط کی توپاکستان پیچھےنہیں ہٹےگا،صدر پاکستان

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ بھارت امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھے،پاکستان تنازع کشمیر کا پُرامن حل چاہتا ہے لیکن اگر بھارت نے جنگ مسلط کی تو پاکستان پیچھے نہیں ہٹے گا۔

انھوں نے کہا کہ جنگ ہوئی تو خطہ اور پوری دنیا متاثر ہوگی، بھارت ہوش کے ناخن لے، بھارت اچھی طرح جان لے کہ مسئلہ کشمیر کے تین فریق ہیں، پاکستان، بھارت اور کشمیری عوام،

اسلام آباد کے کنونشن سینٹر میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اسپیکر قومی اسمبلی، وفاقی کابینہ کے ارکان، غیرملکی سفارت کار سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

پرچم کشائی کی مرکزی کی تقریب میں اعلیٰ سول اور فوجی قیادت سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شریک تھے۔

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کنونشن سینٹر میں قومی پرچم لہرایا اور اس موقع پر قومی ترانہ بھی پڑھا گیا ،بعدازاں تقریب کا باقاعدہ آغاز قرآن پاک کی تلاوت اور نعت رسول ﷺ سے ہوا۔

صدر مملکت نے پرچم کشائی کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پوری قوم کو یوم آزادی کی مبارک باد یتے ہوئے کہا کہ پوری قوم یوم آزادی کے ساتھ آج یوم یکجہتی کشمیر بنارہی ہے، آج کا دن قومی تاریخ میں اہمیت کا حامل ہے۔

صدر عارف علوی نے بھارت کو خبردار کیا کہ وہ ہوش کے ناخن لے،بھارت امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھے، تنازع کشمیر کا پُرامن حل چاہتے ہیں لیکن اگر جنگ مسلط ہوئی تو پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

انہوں نے بھارت سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیریوں پر ظلم بند کرے،کرفیو ہٹائےاورحریت قیادت رہا کرے، بھارت نے عالمی معاہدے توڑے ہیں،بھارتی اقدام کو اقوام متحدہ میں اٹھایا جائے گا۔

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستانی نوجوانوں کو ہدایت کی کہ وہ سوشل میڈیا پر بھارت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے لائیں اور ساتھ ہی انہوں نے مسئلہ کشمیر پر ساتھ دینے والے دوست ملکوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اللہ کرےسبزہلالی پرچم کاسایہ ہم پرتاقیامت قائم رہے،ہم کشمیریوں کو کسی موڑ پر اکیلا نہیں چھوڑیں گے،ذاتی مفادات سےبالاترہوکرصلاحیتیں وطن کیلئےوقف کیں۔

صدر مملکت نے مزید کہا کہ پوری پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے،کشمیریوں کےدکھ کواپنا دکھ سمجھتے ہیں،کشمیریوں کی آنکھوں سےبہنےوالےآنسوہمارےدل میں گرتےہیں،ہم کشمیریوں کےساتھ تھے،ساتھ ہیں اورہمیشہ ساتھ رہیں گے۔

صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل میں لےجانےکافیصلہ کیاہے،پاکستان کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنےکےفیصلےکوقبول نہیں کرتا،بھارت نےنہرو کےوعدوں پربھی پانی پھیردیا،بھارت نےتمام عالمی قراردادوں کی مخالفت کی ،پاکستان ایک امن پسند ملک ہےاورخطےمیں امن چاہتاہے۔

loading...
loading...