مودی کےہاتھ توڑدیں گے،کشمیرپرقبضہ نہیں کرنےدیں گے،شہباز شریف

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور:مسلم لیگ ن کےصدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہم مودی کے ہاتھ توڑ دیں گے لیکن کشمیر پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے،مودی!یاد رکھو تم سے ایک ایک ظلم کا حساب لیں گے۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے لاہور میں یوم آزادی کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی کشمیریوں کو قتل عام کررہا ہے، گجرات کے قاتل نے اب تک کشمیریوں پر ظلم ڈھائے ہیں، ہم مودی کے ہاتھ توڑ دیں گے کشمیر پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ 1965 میں بھارتی حملے کے بعد پوری قوم افواج پاکستان بن گئی تھی، قوم نے بہادری سے ہندوستان کا حملہ پسپا کیا، مودی!یاد رکھو کے تم سے ایک ایک ظلم کا حساب لیں گے۔

مسلم لیگ ن کے صدر نے مزید کہا کہ ہم کشمیریوں کو ان کا حق دلوائیں گے، اس کیلئے تقاریر سے نہیں بلکہ عمل سے ثابت کرنا ہوگا، اگر ہم صرف تقاریر پر اکتفا کریں گے تو کشمیری ہمیں کبھی معاف نہیں کریں گے۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ آج ہمیں صدر ٹرمپ کی طرف نہیں بلکہ اللہ کی جانب دیکھنا ہے، ہمیں اللہ سے مدد مانگنا اور دن رات محنت کرنا ہوگی،کشمیر کو آزادی دلانی ہے تو ہمیں ٹرمپ کی نہیں اللہ کی مدد چاہئے، ہمیں ٹرمپ سے پیسے نہیں چاہئے، ہمیں اللہ سے مدد چاہئے، ہمیں ٹرمپ کا نہیں اللہ کا سہارا چاہئے، ہمیں ٹرمپ کارڈ نہیں پاکستانی کارڈ چاہئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے شانوں پر بھروسہ کرنا ہوگا، ایک وقت آئے گا کہ کشمیر بنے گا پاکستان، چین اور ترکی کے علاوہ کوئی ہمارا ساتھ نہیں دے رہا۔

loading...
loading...