آج کا عظیم دن یاد دلاتا ہے ،آئی جی سندھ کلیم امام

فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی :سندھ پولیس کے انسپکٹر جنرل (آئی جی )کلیم امام کا کہنا ہے کہ آج کا عظیم دن یاد دلاتا ہے کہ 72 سال پہلے لیڈرز نے محنت کی 14 اگست کو مسلمان ہند کو آزاد ملک دیا،اللہ کا شکر ہے ہم آزاد قوم ہیں،تمام لیڈرز بالخصوص قائد اعظم کے اصولوں کو ہمیشہ یاد رکھنا چاہیئے۔

 آئی جی سندھ پولیس کلیم امام نے جشنِ آزادی کے موقع پر ایڈیشنل آئی جی سمیت سینئر افسران کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دی فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ پولیس 24گھنٹے کام کرتی ہے،سندھ حکومت نے جو قانون بنایا اس پر کام کررہے ہیں کمیونٹی سندھ پولیس کا ساتھ دے۔

ان کا مزیدکہناتھا کہ شہر میں دہشتگردی کے واقعات نہیں ہوئےقتل بھی بہت کم ہوگئے،موبائل چھینی چوتی کی وارداتیں کم ہوئیں،مزید بہتری لائیں گےکمیونٹی ساتھ دے اور رہنمائی کرےسندھ پولیس پوری کوشش کرے گی ایمانداری اور دیانتداری سے کام کریں گے۔

 ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل عمر احمد بخاری نے بھی اعلیٰ افسران کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دی ،پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

loading...
loading...