مزار قائد پرپاک نیوی کے دستوں نے گارڈز کے فرائض سنبھال لئے

فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی:پاکستان کے 73ویں یوم آزادی پر مزارقائد پرگارڈز کی پروقار تبدیلی کی تقریب  منعقد ہوئی جہاں ،  پاک نیول اکیڈمی کے  چاق و چوبند دستوں  نے اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھالئے۔

 کشمیر بنے گا پاکستان ، پاکستان کا 73 واں یوم  آزادی کشمیرسے مکمل اظہار یکجہتی کے طور پر منایا جارہا ہے، اس سلسلے میں مزار قائد پر گارڈزتبدیلی کی پروقارتقریب ہوئی۔

 پاک نیول اکیڈمی کے  چاق و چوبند دستوں نے اعزازی گارڈز کے فرائض  سنبھال لئے۔

گارڈز کے ہمراہ مہمان خصوصی کموڈور عرفان تاج  نے مزار قائد پر سلامی دی  اور فاتحہ خوانی کی  جبکہ  وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی مزار قائد پر حاضری دینے پہنچے ۔

میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلی سندھ نے کہا کہ آج کشمیرسے اظہار یکجہتی کا بھی دن ہے، ایک ترمیم سے کشمیریوں کی جدوجہد کو دبایا نہیں جاسکتا ۔

مراد علی شاہ نے مزارقائد پر مہمانوں کی کتاب میں دستخط بھی کئے اور بچوں  ہمراہ  سیلفی بھی بنوائی اس موقع پر ان کے ساتھ صوبائی وزیر سعید غنی اور کمشنر کراچی بھی موجود تھے۔

loading...
loading...