کشمیرتقسیم ہندکانامکمل ایجنڈاہے،فردوس عاشق اعوان

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کشمیرتقسیم ہند کانا مکمل ایجنڈا ہے،کشمیری عوام کوحق خودارادیت ملنےتک تقسیم ہندکاایجنڈامکمل نہیں ہوسکتا۔

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں بہنے والے لہو کے چھینٹے ہمارے دلوں پرگرتےہیں،پاکستان آج یوم آزادی کشمیریوں سےیکجہتی کےطورپرمنارہا ہے،کشمیریوں کی سیاسی،سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کوحق خودارادیت ملنےتک تقسیم ہندکاایجنڈامکمل نہیں ہوسکتا،کشمیرتقسیم ہند کانا مکمل ایجنڈا ہے، وہ دن دور نہیں جب کشمیری پورے ولولے سے یوم آزادی منائیں گے۔

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ کشمیرمیں بہنےوالےلہوکےچھینٹےہمارےدلوں پرگرتےہیں،آج یوم آزادی پہلےسےزیادہ جوش وجذبہ سےمنانےکی ضرورت ہے،پوری قوم کوآج بھرپوریکجہتی کامظاہرہ کرناہوگا،آج کوئی سیاسی بیانیہ یاایجنڈانہیں ہوناچاہئے۔

loading...
loading...