جڑواں شہروں میں گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش،موسم خوشگوار

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد :راولپنڈی،اسلام آباد اورگردونواح میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

 جڑواں شہروں اورگردونواح کے علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے،مارگلہ کی پہاڑیوں کی طرف سے اچانک سیاہ بادل آئے اوربرسنا شروع ہوگئے۔

بارش برسنے سے موسم توخوشگوار ہوچکا ہے، گرمی اورحبس کی شدت میں کمی واقع ہوگئی ہے۔

جبکہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہزارہ،مالاکنڈ، مردان،پشاور،راولپنڈی،گوجرانوالہ،لاہور ڈویژن اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

loading...
loading...