پاکستان کوترقی یافتہ بنانے کیلئے سب کو اپناکردار ادا کرناہوگا،وزیراعظم

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے اجداد نے مذہبی ،ثقافتی ،سفارتی اورسماجی اقدار کیلئے لازوال قربانیاں دیں،،پاکستان کوترقی یافتہ اورخوشحال بنانے کیلئے ہم سب کواپنا کردارادا کرنا ہوگا،،

  یوم آزادی کے موقع پروزیراعظم عمران خان نے قوم کے نام اہم پیغام میں وطن کے نظریاتی اورجغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کرنےوالوں کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے آباؤاجدادنےمذہبی ثقافتی اورسماجی اقدارکیلئےلازوال قربانیاں دیں،پاکستان کوترقی یافتہ،خوشحال بنانےکیلئےسب کواپناکرداراداکرناہوگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ قائداعظم کےرہنمااصولوں کو مشعل راہ بنا کر چیلنجزپرقابو پا سکتے ہیں،آج ہم مقبوضہ کشمیرمیں اپنےبھائیوں کی حالت زارپرافسردہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری عوام کی سیاسی،اخلاقی اورسفارتی حمایت جاری رکھیں گے،بھارتی اقدامات سےہمارےآباؤاجدادکےدوقومی نظریہ کوتقویت ملی۔

loading...
loading...