محکمہ موسمیات کی کراچی میں ایک بار پھر بارش کی پیشگوئی

فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی :محکمہ موسمیات نے کراچی میں ایک بار پھر بارش کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات نے شہرقائد میں ایک بارپھر بارش کی پیشگوئی کردی،ڈائریکٹرمیٹ سردار سرفراز کے مطابق ،بھارتی ریاست گجرات اورراجستھان سے ایک نیا سسٹم کراچی کی جانب بڑھ رہا ہے،جس سے کراچی میں15اگست کو ہلکی بارش کا امکان ہے۔

سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ مون سون سسٹم کے باعث بارش کے 2 اسپیل ہوں گے، جس کے نتیجے میں کہیں تیز تو کہیں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

ڈائریکٹر میٹ کے مطابق،بارشوں کا نیا سسٹم زیریں سندھ کو زیادہ متاثر کرے گا،اس سسٹم کے باعث کراچی میں 15 اگست کی رات سے ہلکی بارش کا امکان ہے اور 16 اگست تک شہر میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔

loading...
loading...