ملک بھرمیں عید کےدوسرے روز بھی قربانی کا سلسلہ جاری

فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی :ملک بھر میں عید الاضحیٰ کے دوسرے روز بھی سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے قربانی کی سلسلہ جاری ہے،عوام اونٹ،بیل اوربکرےذبح کروانے میں مصروف ہیں۔

ملک بھر میں عید کے دوسرے روز بھی سنت ابراہیمیؑ کی ادائیگی کے سلسلے میں جانوروں کی قربانی کا سلسلہ جاری ہے۔

شہری کہیں قصائیوں سے اونٹ، بیل، بکرے ذبح کروائے جا رہے ہیں، تو کہیں عوام خود اپنے ہاتھوں سے سنت ابراہیمی ادا کر رہے ہیں اور مستحقین میں گوشت تقسیم کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے،جس پرشہریوں کا کہنا ہے کہ تینوں دن عید منانے کا اپنا ہی مزہ ہے۔

دوسرے شہروں کی طرح لاہور میں دوسرے روز بھی عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے،مسلمان سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی میں مصروف ہیں۔

 قربانی کے بعد شہر بھر میں  صفائی ستھرائی کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اور ایل ڈبلیو ایم سی کا الائشیوں کو ٹھانے لگانے کیلئے آپریشن بھی جاری ہے۔

دوسری جانب کراچی میں شدید بارشوں کے بعد جانوروں کی قربانی اور مختلف علاقوں میں آلائشوں کے ڈھیر لگ گئے ہیں،پہلے روز کی آلائشیں مکمل طور پر نہیں اٹھائی گئیں جس کے باعث بدبو کے بھبکوں نے شہریوں کو مصیبت میں ڈال دیا ۔

آلائشیں اور صفائی ستھرائی کرنے والا عملہ غائب ہے، بارش کے بعد کیچڑ سے نشیبی علاقوں کی حالت اور بھی بدتر ہے۔

لاہور میں عیدالاضحیٰ کے پہلے روز 15 ہزار ٹن سے زائد آلائشیں اکٹھی کی گئی۔  ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے مطابق پہلے روز گزشتہ سال سے 20 فیصد زیادہ آلائشیں اٹھائی گئیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عید کے پہلے روز کی طرح باقی دو دنوں میں بھی بھرپور صفائی آپریشن کیا جائے گا اور شہریوں کیلئےویسٹ بیگز دستیاب ہوں گے۔

راولپنڈی میں بھی عیدالاضحیٰ پر انتظامیہ کی جانب سے صفائی کے انتظامات کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔

ناقص انتظامات کے باعث ہرگلی کوچے میں آلائشوں اور گندگی کے ڈھیر ہیں جبکہ شہریوں کی جانب سے شکایات کے باوجود عملہ نہیں پہنچ سکا ہے۔

loading...
loading...