عید کے دوسرے روز بھی  ٹرینوں کی آمد ورفت کو یقینی نہ بنایا جاسکا

 فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی :عید کے دوسرے روز بھی  ٹرینوں کی آمد ورفت کو یقینی نہ بنایا جاسکا،مختلف شہروں سے لاہور آنے والی ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہیں۔

 ریلوے انتظامیہ عید کے دوسرے روز بھی ٹرینوں کی آمد ورفت کو یقینی نہ بنا سکی،کراچی،کوئٹہ اور دیگر شہروں سے لاہور آنے  والی ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہیں،جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے ۔

خیبر میل 6 گھنٹے 25 منٹ ،گرین لائن 9 گھنٹے 30 منٹ، تیز گام 9 گھنٹے 45 منٹ اور علامہ اقبال 10 گھنٹے 50 منٹ لیٹ ہے ۔

 عوام ایکسپریس 10 گھنٹے،ملت ایکسپریس 21 گھنٹے، اکبر ایکسپریس 1 گھنٹہ 30 منٹ،جناح ایکسپریس  10گھنٹے 30 منٹ اور کوئٹہ سے آنے والی جعفر ایکسپریس 3گھنٹے 10 منٹ تاخیر کا شکار ہے۔

loading...
loading...