چین نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کےیکطرفہ اقدام کوپھر مسترد کردیا

فائل فوٹو

فائل فوٹو

بیجنگ:بھارتی وزیرخارجہ کا دورہ چین ناکام ہوگیا، چین نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے یکطرفہ اقدام کوایک بار پھر مسترد کردیا۔

بھارتی وزیرخارجہ کی چینی ہم منصب کو راضی کرنے کی کوششیں ناکام ہوگئیں،چین نے بھارت کو ٹکا سا جواب دے دیا ۔

بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر چینی قیادت کو راضی کرنے کیلئے بیجنگ پہنچے،جہاں انہوں نے چینی نائب صدر وانگ کی شن اور وزیرخارجہ وانگ ای سے ملاقات کی۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان کے مطابق ملاقات میں چینی وزیرخارجہ نے بھارتی فیصلے کی شدید مذمت کی ۔

چینی رہنماؤں نے ملاقات میں بھارتی وزیر خارجہ پر واضح کردیا کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کی مخالفت کرتا ہے، بھارت سرحدوں کے معاملے پر احتیاط رہے، لداخ کو بھارتی یونین ٹیریٹری بنانا چین کی علاقائی خودمختاری پر ضرب لگانے کی کوشش ہے۔

loading...
loading...