کراچی  میں بارشیں:اندورن ملک جانے والی ٹرینیں کئی گھنٹےتاخیرکاشکار

فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی:شہر قائد میں بارشوں کےبعدٹرینوں کانظام پٹڑی سےاترگیا،کینٹ اسٹیشن سے اندورن ملک جانے والی ٹرینیں کئی گھنٹےتاخیرکاشکار ہیں۔

کراچی میں بارشوں کےبعدٹرینوں کانظام پٹڑی سےاترگیا،کینٹ اسٹیشن سےجانے والی ٹرینیں کئی گھنٹےتاخیرکاشکار  ہیں،مسافرعید کےدن اسٹیشن پرگزارنےپرمجبور  ہوگئے۔

گزشتہ روزدوپہر3بجےروانہ ہونےوالی ٹرینیں تاحال روانہ نہ ہوسکیں،ملت ایکسپریس اورقراقرم ایکسپریس19گھنٹے تاخیرکاشکارہیں۔

شاہ حسین ایکسپریس ،بزنس ایکسپریس اورکراچی ایکسپریس کی روانگی منسوخ کردی گئی  جبکہ عوامی اورملت ایکسپریس16 گھنٹےتاخیرکےبعدفلیٹ فارم پرپہنچی ہیں۔

دوسری جانب پریشانی کا شکار مسافر کہتے ہیں کہ انتظامیہ کی بےحسی کےباعث عیداسٹیشن پرگزررہی ہے۔

loading...
loading...