وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اہم سفارتی مشن پر چین پہنچ گئے

فائل فوٹو

فائل فوٹو

بیجنگ:وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی مقبوضہ کشمیرکی صورتحال کےپیش نظر اہم سفارتی مشن پرچین پہنچ گئے۔

وزیرخارجہ شاہ محموداہم سفارتی مشن پرچین پہنچ گئے،سیکریٹری خارجہ سہیل محمود اوروزارت خارجہ کےسینئرحکام بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

وزیرخارجہ مقبوضہ کشمیرکی صورتحال کےپیش نظرچین روانہ ہوئےجہاں وہ دورے کے دوران چین کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

اس سے قبل وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ چینی قیادت کوچینی قیادت کو مقبوضہ جموں وکشمیر سے متعلق بھارت کے غیر آئینی اقدامات آگاہ کروں گا،بھارت کی جانب سےانسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت یکطرفہ غیر آئینی اقدامات سے خطے میں امن و امان کو تہہ و بالا کرنے کے درپے ہے۔

شاہ محمودقریشی نے کہا کہ چین،پاکستان کا دیرینہ دوست ہونے کے ساتھ ساتھ، خطے کا اہم ملک ہے،اس لئے چینی قیادت کو اس ساری صورتحال پر اعتماد میں لوں گا۔

loading...
loading...