ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اورگرم رہے گا

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور: محکمہ موسمیات کے مطابق آج پنجاب سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اورگرم رہے گا ،لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی گرمی کا زور بڑھے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج دن بھر موسم گرم اور مطلع ابرآلود رہے گاجبکہ جنوبی پنجاب میں موسم شدید گرم ہوگا ۔

موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں میں درجہ حرارت میں اضافے کا بھی امکان ہے ۔

آج لاہور سمیت فیصل آباد، ملتان اور پنجاب کے دیگر شہروں میں موسم شدید گرم اور مطلع ابرآلود رہے گا۔

لاہور میں درجہ حرارت 35،فیصل آباد میں 35ملتان میں37جبکہ سرگودھا میں درجہ حرارت30ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

loading...
loading...