راولپنڈی اوراسلام آباد میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد :راولپنڈی اوراسلام آباد میں موسلادھار بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا ،آئندہ دنوں میں مزید بارش ہوگی ۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران جڑواں شہروں سمیت گوجرانولہ،سوگودھا ڈویژن،کشمیر اور مظفر آباد میں بارش ہوئی ،اسلام آباد میں 69 اور راولپنڈی میں 38 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

ساون برس بھی رہا ہے، برسات کی جھڑی آئندہ بھی خوب برسے گی، محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں میں مزید بارشوں کا امکان ظاہرکر دیا۔

ڈی جی محکمہ موسمیات محمد ریاض کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے شمالی علاقوں خصوصا زیریں پنجاب میں بارش متوقع ہے جس سے برساتی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے ۔

ڈی جی میٹ کا کہنا ہے کہ آئندہ دنوں میں سرحد پار سے نیا سسٹم داخل ہوا ہے جس کے باعث آئندہ دنوں میں سندھ خصوصا کراچی ، حیدرآباد سمیت ساحلی علاقوں میں خوب بارش ہوگی۔

محکمہ موسمیات نے بالائی علاقوں میں بارشوں کے باعث طغیانی اور لینڈ سلائڈنگ کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے سیاحوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

loading...
loading...