پنجاب میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ،نشیبی علاقے زیرآب

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور:پنجاب کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، نشیبی علاقے زیر آب آنے سے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔

کبھی سیاہ بادل اور بارش، تو کبھی چلچلاتی دھوپ اور حبس، لاہور سمیت پنجاب بھر میں ان دنوں موسم کے کچھ ایسے ہی حالات ہیں۔

حافظ آباد، بھلوال، منڈی بہاؤالدین اور چنیوٹ سمیت مختلف شہروں نے بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا،نشیبی علاقے زیر آب آنے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

مون سون بارشوں سے دریاوں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح بھی بڑھ گئی ہے۔

دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد 47ہزار کیوسک اور اخراج 9ہزار 715کیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 95ہزار 92کیوسک اور اخراج 65ہزار 42کیوسک ہے۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب کے مختلف شہروں میں ہلکی اور تیز بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

loading...
loading...