نوشہرہ:بارودی مواد ناکارہ بناتے ہوئے دھماکا،9افراد زخمی

فائل فوٹو

فائل فوٹو

نوشہرہ :نوشہرہ کے علاقے اضاحیل میں بارودی مواد ناکارہ بناتے ہوئے دھماکا ہوگیا،جس کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکاروں سمیت 9افراد زخمی ہوگئے۔

نوشہرہ کے علاقے اضاحیل پایان حسن گڑھی میں پولیس کو بم کی موجودگی کی اطلاع ملی جس پر پولیس موقع پر پہنچی اور بم ڈسپوزل اسکواڈ (بی ڈی ایس) کو طلب کیاگیا۔

بارودی مواد ناکارہ بنانے کے دوران دھماکاہوگیا ،دھماکے کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہوگئے جن میں 5 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

تمام زخمیوں کو ایل آر ایچ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں بیشتر زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق بی ڈی یو اہلکار گیس سلینڈر میں رکھے بارودی مواد کو ناکارہ بنا رہے تھے کہ اس دوران دھماکاہوا۔

ڈی پی او نوشہرہ اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

لیڈی ریڈنگ اسپتال کی ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد مسعود اور ایمرجنسی ڈائریکٹر اور ان کی ٹیم ماس ایمر جنسی حال میں خود موجود ہیں جبکہ زخمیوں کو فوری طبی امداد دی جا رہی ہے۔

loading...
loading...