راولپنڈی میں موسلادھار بارش ،4افراد جاں بحق،6 کو بچالیا گیا

فائل فوٹو

فائل فوٹو

راولپنڈی :راولپنڈی میں موسلادھار بارش کے باعث 2بچوں سمیت 4افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ برساتی نالے میں بہہ جانے والے 6 افراد کو زندہ بچا لیا گیا۔

موسلا دھار بارش نے راولپنڈی میں تباہی مچا دی ، بارش کے باعث راولپنڈی کے نالہ لئی سمیت برساتی نالوں میں بھی پانی کا بہاؤ تیز ہو گیا ۔

مورگاہ میں برساتی نالے کے قریب تعمیر گھر پانی میں بہ گیا، مکان میں رہائش پزیر عورتوں اور بچوں سمیت 10افراد ریلے میں بہ گئے۔

علاقہ مکینوں اور ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو نے امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے 6 افراد کو زندہ بچا لیا تاہم 4افراد جان سے گئے،جن میں 35سالہ مائی مستات ، 21 سالہ ریاض ، 10سالہ وہاب اور 9 سالہ ظہیر شامل ہیں۔

نکیال آزاد کشمیر میں ایئرپورٹ سے واپس آنے والی کار چھپریاں کے قریب پھسلن کے باعث کھائی میں جا گری ،حادثے میں بچی سمیت 2افراد زندگی کی بازی ہار گے، میتوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

موسلا دھار بارش کے باعث راولپنڈی کے نشیبی علاقے بھی زیرآب آگئے ، گھروں میں پانی داخل ہوگیا جن میں کورال، صادق آباد، راجہ بازار ، مریڈ حسن، اسکیم تھری اور خیابان کے علاقے شامل ہیں۔

loading...
loading...